فیصل آباد ،نوجوان نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی کزن کو قتل کر دیا

بدھ 17 ستمبر 2025 21:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) فیصل آباد میں نوجوان نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی کزن کو قتل کردیا۔ تھانہ ساندل بار کے علاقہ 34 ج ب میں پسند کی شادی کرنے پر عامر نامی شخص نے اپنی تایا زاد کزن 30 سالہ سعدیہ کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ والد کے گھر آئی خاتون کے چچا زاد کزن نے پسند کی شادی کرنے پر خاتون پر فائرنگ کر دی ۔فائرنگ کی زد میں آکر 30 سالہ سعدیہ مضروب ہوئی اور موقع پر دم توڑ گئی۔ملزم عامر سکنہ 38 ج ب فائرنگ سے قتل کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔