مہاراشٹر:بھارتی فورسز نے دو قبائلی خواتین کارکنوں کو قتل کر دیا

بدھ 17 ستمبر 2025 21:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں فورسز نے دو قبائلی خواتین کارکنوں کو قتل کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور ایلیٹ کمانڈو فورس کے اہلکاروں نے قبائلی خواتین کارکنوں کو ریاست کے علاقے گڑھ چرولی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران قتل کیا۔

(جاری ہے)

فورسز حکام نے قتل کی جانے والی خواتین کو نکسل علیحدگی پسند قرار دیا ۔