فیصل آباد پولیس نے قتل کا اشتہاری ملزم 4 سال بعد گرفتار کرلیا

بدھ 17 ستمبر 2025 21:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے قتل کا اشتہاری ملزم 4 سال بعد گرفتار کرلیا۔ تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے کارروائی کرکے قتل کے اشتہاری ملزم شیر افگن کو 4 سال بعد گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ انسپکٹر غازی عادل گلفام نے قتل کے اشتہاری ملزم شیر افگن کو گرفتار کیا۔ ملزم نے 4 سال قبل عبدالرحمن نامی شہری کو فائرنگ سے قتل کیا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ روڈالہ روڈ میں مقدمہ درج تھا۔پولیس نےملزم کیخلاف درج مقدمہ کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔