
چیف سیکرٹری خیبرپختونخو کی زیر صدارت سی اینڈ ڈبلیو، معدنیات، توانائی اور پاور محکموں پر جائزہ اجلاس
بدھ 17 ستمبر 2025 22:00
(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ سی اینڈ ڈبلیو محکمہ نے 100 فیصد ای پیڈز پر منتقلی کرلی ہے اور اب بولی جمع کرانے، کال ڈپازٹ اور کام کے تجزیے کا نظام آن لائن ہوگا۔
محکمہ میں فنی مہارت بڑھانے کے لئے ایک اسٹریٹجک پلاننگ ڈیزائن اینڈ سپورٹ یونٹ (ایس پی ڈی ایس یو) قائم کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں جو معیار اور منصوبہ بندی میں بہتری لائے گا۔اجلاس میں بڑے منصوبوں پر بھی غور ہوا جن میں پشاور۔ڈی آئی خان موٹروے (365 کلومیٹر)، سوات موٹروے فیز ٹو شامل ہے۔ سڑکوں کے معائنہ و تجزیہ کے لئے رامز سسٹم پر کام جاری ہے جو پہلے ہی پشاور، ڈی آئی خان اور ہری پور میں فعال ہوچکا ہے۔معدنیات کے محکمے سے متعلق بتایا گیا کہ صوبے کے لئے 26 جیالوجیکل نقشے تیار کئے جارہے ہیں. چیف سیکرٹری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی معدنیات کی صلاحیت کی میپنگ جون 2026 تک مکمل ہونا چاہیے تاکہ صنعتی ترقی کے لئے راہ ہموار ہو۔ اس کے علاوہ سائٹ معائنے، مائننگ کیڈسٹرل سسٹم پر ڈیٹا اپ لوڈ، کان کن مزدوروں کے بچوں کے لئے وظائف، آن لائن ادائیگی کا نظام اور کان کن مزدوروں کے لئے رجسٹریشن کارڈز پر بھی کام جاری ہے۔چیف سیکرٹری نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا منرلز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا فعال ہونا منصوبوں پر عمل درآمد اور سرمایہ کاری کے لئے نہایت ضروری ہے۔توانائی اور پاور محکمے کے حوالے سے اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں قابلِ تجدید توانائی کے لئے عالمی سرٹیفکیٹ فریم ورک تیار کیا جارہا ہے تاکہ صاف توانائی کے وسائل سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔ اس کے علاوہ مدین ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، کالام گبرال (88 میگاواٹ) اور بالاکوٹ (300 میگاواٹ) منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے جبکہ ای پروکیورمنٹ سسٹم بھی مکمل طور پر فعال ہوگیا ہے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ مختلف محکموں کی کارکردگی کو روڈمیپ کی بنیاد پر درجہ بندی کی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.