ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کی جانب سے ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کرنے کا اعلان موثر ثابت نہ ہو سکا، وکلاء مقدمات کی سماعت کیلئے عدالتوں میں پیش ہوتے رہے

بدھ 17 ستمبر 2025 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کی جانب سے ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کرنے کا اعلان موثر ثابت نہ ہو سکا، وکلاء مقدمات کی سماعت کیلئے عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کی جانب سے منعقد کردہ اجلاس میں وکلاء آپس میں الجھ پڑے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد نے عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا تھا تاہم ممبران بار نے بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم علی گجر سمیت دیگر نے اسے نہ مانا اور مقدمات کی سماعت کیلئے عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک اجلاس منعقد کیا تھا جس کے دوران جماعت اسلامی لائرز فورم کے سرگرم کارکن جاوید شورش خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران متعدد وکلاء سٹیج پر آ گئے اور انہیں تقریر کرنے سے منع کیا، اسی دوران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم علی گجر وکلاء کو روکتے رہے تاہم اجلاس ہلڑ بازی کا شکار ہو گیا۔