ح*قلات میں سینٹری ہوم شاپ کا افتتاح سید احمد شاہ نے فیتہ کاٹ کر کردیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 03:05

mقلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) قلات میں سینٹری ہوم شاپ کا افتتاح سید احمد شاہ نے فیتہ کاٹ کر کردیا گیا، سینٹری ہوم شاپ کا افتتاح سید احمد شاہ نے فیتہ کاٹ کر کردیا گیا اور دعائیں خیر بھی کیا گیا اس دوران انجمن تاجران کے صدر میر منیر شاہوانی حاجی عزیز مغل نیشنل پارٹی کے محمد اقبال محمد حسنی سید صالح شاہ ڈاکٹر فیاض لاشاری شعیب احمد نیچاری بابا نیچاری سمیت دیگر بھی موجود تھے اس دوران سید احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارت کرنا سنت نبوی ہے اگر سنت کے مطابق کاروبار کیا تو اس میں برکت بھی ہیں انہوں نے کہا کہ شراکت داری قائم کرنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آنا چاہیئے میر منیر شاہوانی حاجی عزیز مغل نے کہا کہ قلات کے عوام کیلئے سہولت ہیں جو اب گھر بیٹھے اس طرح کے فینسی سامان با رعایت خرید سکتے ہیں قلات کے عوام کیلئے یہ ایک بہترین اقدام ہے محمد اقبال محمد حسنی نے کہا کہ قلات کے عوام کیلئے ایک بہترین سہولت ہے کراچی کوئٹہ سے بھی زیادہ کم ریٹ پر دور جدید کے فینسی سامان دستیاب ہیں آخر میں شرکا کے اعزاز میں پر تکلف ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا