+بجلی بندرہنے کی اطلاع

جمعرات 18 ستمبر 2025 03:05

ٖکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ پروجیکٹ منصوبہ کے تحت روڈ کی توسیع کے کاموںکیلئے شہرکے مختلف علاقوںمیں برقی لائنوںکی شفٹنگ اوربجلی کے کھمبے نصب کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں18ستمبر(بروزجمعرات) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11Kvبروری روڈ،عالم خان، نواں کلی، اولڈسمنگلی، ملک پلانٹ، شہبازٹاون ،انٹرکنیکٹر، جناح ٹاون فیڈروںسے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہے گی ۔

علاوہ ازیں کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوں کی ضروری مرمت اورترقیاتی کاموں کے سلسلے میں18ستمبراور 19ستمبرکو(روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈجان محمدروڈ، نیو جان محمد، اولڈلیاقت بازار، واسا،ہزاہ ٹاون، کرانی، جڑسا، سمنگلی ایکسپریس،انڈسٹریل، خیر بخش مری،سریاب مل، شاہنواز،عاصم آباد،شموزئی فیڈرزجبکہ شیخ ماندہ گرڈکے ائرپورٹ روڈ، چشمہ،واسااور عمر فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنزپر ضروری مرمتی کاموں کیلئے 18ستمبرکو چاغی اور دالبندین گرڈاسٹیشن سے صبح8بجے سے دن12بجے تک نیز اسی روز صحبت پور، ہرنائی اورشاہرگ گرڈاسٹیشن سے صبح8بجے تا شام 4بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی،تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہی