کیریبین پریمیئر لیگ ،گیانا ایمیزون واریئرز کوالیفائر ون میچ میں فتح کے ساتھ فائنل میں داخل

جمعرات 18 ستمبر 2025 10:20

گیانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) گیانا ایمیزون واریئرزکی ٹیم کیریبین پریمیئر لیگ کے کوالیفائر ون میچ میں دفاعی چیمپئن سینٹ لوشیا کنگز کو 14رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ،گیانا ایمیزون واریئرزکی جانب سے ملنے والے 158 رنز کا ہدف دفاعی چیمپئن سینٹ لوشیا کنگز کی ٹیم حاصل کرنے ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 143 رنز بناسکی۔

گیانا ایمیزون واریئرزکی ٹیم کے گڈاکیش موتی کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔جمعرات کو پراویڈنس سٹیڈیم گیانا میں کھیلے گئے لیگ کےکوالیفائرون میچ میں دفاعی چیمپئن سینٹ لوشیا کنگز کے کپتان ڈیوڈ ویز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بعد میں غلط ثابت ہوا۔گیانا ایمیزون واریئرزکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 157 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے دفاعی چیمپئن سینٹ لوشیا کنگز کو میچ میں کامیابی کے لئے 158 رنز کا ہدف دیا۔

(جاری ہے)

بین میک ڈرموٹ34،شائی ہوپ 32 اور روماریو شیفرڈ نے 21 رنز بنائے۔کوئنٹن سیمپسن اور ڈیوائن پریٹوریئس نے بالترتیب 17،17 رنز بنائے۔سینٹ لوشیا کنگز کےتبریز شمسی نے 3جبکہ کپتان ڈیوڈ ویز ،الزاری جوزف اور ٹمل ملز نے دو ،دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں دفاعی چیمپئن سینٹ لوشیا کنگز کی ٹیم حاصل کرنے ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 143 رنز بناسکی ۔

کھیری پیئرنے 50 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی ،ٹمل ملز 30 اور روسٹن چیس 18 رنز بناسکے۔گڈاکیش موتی نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،کپتان عمران طاہر اورڈیوائن پریٹوریئس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔یوں گیانا ایمیزون واریئرزکی ٹیم کوالیفائر ون میچ میں دفاعی چیمپئن سینٹ لوشیا کنگز کو 14رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔ گڈاکیش موتی عمدہ بائولنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔\932