میلانوکورٹینا 2026 سرمائی اولمپکس گیمزتیاریوں کے آخری مرحلے میں داخل

جمعرات 18 ستمبر 2025 10:50

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) سرمائی اولمپکس گیمز2026 کی تیاریوں کا آخری مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (IOC)کے مطابق نے سرمائی اولمپکس کے لئے 69 دن بعد یونان کے شہر اولمپیا میں اولمپک مشعل روشن کی جائے گی، جس کے بعد میگا ایونٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔یہ آئی او سی کی کوآرڈینیشن کمیشن کی اٹلی میں آخری باالمشافہ ملاقات تھی، کیونکہ کھیل 6 فروری کو میلان کے سان سیرو سٹیڈیم میں شروع ہوں گے۔

آئی او سی کی صدر کرِسٹی کووینٹری نے کہا کہ میلانو کورٹینا گیمز اولمپک ماڈل کی نئی حکمتِ عملی کا اہم سنگِ میل ہیں، جن کا مقصد صرف میلان اور کورٹینا ہی نہیں بلکہ پورے اٹلی اور اولمپک تحریک کے لیے یادگار بنانا ہے۔آئی او سی کمیشن کی چیئر کرسٹِن کلوسٹرنے اب تک کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اداروں، منتظمین اور شراکت داروں کے درمیان تعاون کو فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہونے کے لیے اہم قرار دیا۔

(جاری ہے)

میلانو کورٹینا 2026 کے آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر جیووانی مالاگو نے اس اجلاس کو مثبت اور تعمیری قرار دیا اور کہا کہ آنے والے ہفتے تنظیمی اور حکمتِ عملی کے چیلنجز کو حل کرنے کے لیے بہت اہم ہوں گے۔ انہوں نے آئی او سی اور تمام متعلقہ اداروں کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔اولمپک مشعل ریلی 62 دنوں میں 12,000 کلومیٹر کا سفر کرے گی، جو 20 علاقوں، 110 صوبوں اور متعدد یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ کے مقامات سے گزرے گی۔ اس ریلی میں 10,000 سے زائد افراد مشعل اٹھائیں گے۔عوام میں جوش و خروش بڑھ رہا ہے، اور اب تک تقریباً 8 لاکھ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں، جو کل ٹکٹس کا نصف سے زیادہ ہیں۔سرمائی اولمپکس 6 سے 22 فروری 2026 تک جاری رہیں گے، جبکہ پیرا اولمپکس 6 سے 15 مارچ تک منعقد ہوں گے۔\932