شیخوپورہ ، مکان کی چھت گرنے سےباپ بیٹی جاں بحق

جمعرات 18 ستمبر 2025 11:00

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) مانانوالہ صفدرآباد روڈ محمد پورہ گاؤں میں اچانک ایک گھر کی چھت گر گئی۔ اطلاع ملنے پرریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، چھت گرنے سے (باپ بیٹی) 30 سالہ محمد اویس اور 2 سالہ عائزہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو عملہ نے باپ بیٹی کو شدید زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا ،جہاں دونوں جاں بحق ہو گئے ۔بعد میں میتیں ورثا کے حولے کر دی گئیں۔\378

متعلقہ عنوان :