میانوالی پولیس نے رواں ماہ مجموعی طور پر 295 مقدمات درج کرکے 200 ملزمان کو گرفتار کیا،ڈی پی او

جمعرات 18 ستمبر 2025 13:33

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)ڈی پی او میانوالی لیفٹیننٹ(ریٹائرڈ)رائے محمد اجمل کی زیر قیادت میانوالی پولیس نے رواں ماہ ا کے دوران اب تک مجموعی طور پر 295 مقدمات درج کرکے 200 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ 101 ڈکیت و چور گینگز میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے مبلغ 5 لاکھ 25 ہزار کا مال مسروقہ برآمد کیا اسی طرح 84 خطرناک ملزمان اشتہاری جن میں A کیٹگریز کے 6 اور B کیٹگریز کے 78 کو گرفتار کیا، جبکہ غیر قانونی و اسلحہ نمائش کے 53 مقدمات میں ملوث 53 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے، اسی طرح بجلی چوری کے 17، ٹیلی گراف ایکٹ کے 3، پتنگ بازی کے، 3 اور پنجاب سانڈ ایکٹ کا 1 مقدمہ درج ملزمان گرفتار۔