کیا ہم اتنے سستے ہوگئی غزہ سے ایک فلسطینی کی پکار

ہم اپنے بچوں، اپنی خواتین، اپنے بوڑھوں اور اپنی زندگی کی ہر چیز پر روتے ہیں،گفتگو

جمعرات 18 ستمبر 2025 13:37

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)جیسے جیسے اسرائیل غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اپنے زمینی آپریشنز کو بڑھا رہا ہے ہزاروں باشندے موت سے بچنے کی کوشش میں جنوب کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس تکلیف کی شدت کو بیان کرنے والے ایک منظر میں ایک جبرا بے گھر ہونے والے پناہ گزین نے دیکھ اور درد میں چیختے ہوئے اور بھرائے ہوئے دل سے روتے ہوئے کہا کہ کیا ہم اتنے سستے ہو گئے ہیں کہ اب آپ کو ہماری باتیں معمولی لگتی ہیں میڈیارپورٹس کے مطابق درد سے بوجھل اور اپنی سکت کے مطابق کچھ سامان اٹھائے اس نے مزید کہا ہم اپنے بچوں، اپنی خواتین، اپنے بوڑھوں اور اپنی زندگی کی ہر چیز پر روتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :