نواحی علاقے چیڑہان FSC کی طالبہ یسری نسیم نے خود کشی کرلی

طالبہ کو آبائی علاقے میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کر دیا گیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:40

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)نواحی علاقے چیڑہان FSC کی طالبہ یسری نسیم نے خود کشی کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع باغ کی تحصیل بیرپانی کے گاوں دھوندار سے تعلق رکھنے والی ایف ایس سی کی طالبہ یسری دختر محمد نسیم جو رائزنگ کالج چیڑہان میں زیر تعلیم تھیں نے بدھ کی صبح کالج جانے کے بجائے چیڑہان سے بیرپانی لگی چیئر لفٹ سے چھلانگ لگا زندگی کا خاتمہ کر دیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی دیہات کے لوگ اور بیر پانی باغ کی ضلعی انتظامیہ بھی جاے حادثے پر پہنچے فضا سوگوار ہر انکھ اشکبار تھی تاہم خود کشی کی وجہ فوری سامنے نہیں آسکی البتہ ذمہ دار حلقوں نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں بعدازاں طالبہ کو آبائی علاقے میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کر دیا گیا اس دلخراش واقع پر علاقے سوگ میں ڈوب گئے عوامی حلقوں نے پر زور مطالبہ کرتے کہا کہ اعلی سطحی اس درد ناک حادثے کی تحقیقات غیر جانبدارانہ طور پر کی جائے -

متعلقہ عنوان :