پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فری میڈیکل اینڈ فیملی پلاننگ کیمپ کا انعقاد

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:40

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) 18 ستمبر 2025 کو محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام برنالہ میں فری میڈیکل اینڈ فیملی پلاننگ کیمپ منعقد ہوا۔ کیمپ فلاحی مراکز THQHبرنالہ اور فلاحی مرکز BHUدڑ برنالہ کے عملے کے تعاون سے لگایا گیا جہاں مرد و خواتین مریضوں کو علاج اور رہنمائی کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

کیمپ کے دوران تقریباً 29 جنرل مریضوں اور 10 کے قریب کنٹراسپٹو کلائنٹس کا معائنہ کیا گیا۔

کیمپ کے انتظامات سوشل موبلائزر عبدالستار، کرن ایوب، مہوش جبین اور صوبیہ اصغر نے احسن انداز میں کیے، جس کی بدولت کیمپ بخوبی کامیاب رہا۔مقامی عوام نے کیمپ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں نہ صرف بنیادی طبی سہولتیں فراہم کرتی ہیں بلکہ صحت و آگاہی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :