وزیرِاعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون سے یونان کی سفیرایلینی پوریچی کی ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں درپیش چیلنجزاور مواقع بارے تبادلہ خیال کیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) وزیر مملکت، وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے یونان (ہیلینک ریپبلک) کی پاکستان میں سفیر ایلینی پوریچی نے آج (جمعرات کو) کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

فریقین نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بدلتے منظرنامے اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں درپیش چیلنجز اور مواقع بارے تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے اہم نکات میں جعلی خبروں اور گمراہ کن معلومات کا تدارک، آن لائن تحفظ کو یقینی بنانا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غیر قانونی استعمال سے نمٹنے جیسے موضوعات شامل تھے۔اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور بارے بھی گفتگو ہوئی۔\932