ناڑی فلور اینڈ جنرل ملزکا باقاعدہ افتتاح کر دیاگیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 15:14

نورپورتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)ناڑی فلور اینڈ جنرل ملز کی پروقار افتتاحی تقریب کاانعقاد کیاگیا ۔ جس میں اٹارنی جنرل آ ف پاکستان ملک منصور حیدر عثمان اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے ملک محمد آصف بھا ، ایکس سینیٹر ڈاکٹرغوث محمد خان نیازی اورایکس جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اترا سمیت دیگر نمائندہ سماجی و سیاسی شخصیات بھی زینت محفل تھیں۔

اس موقع پراٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور حیدر عثمان اعوان نے فتیہ کاٹ کر ناڑی فلور اینڈ جنرل ملز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو فنی تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا۔ ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے ملک امر شہباز اعوان ملک ممتاز اعوان و دیگر مل انتظامیہ کو مبارکباد دی۔