لوڈر رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم ، نوجوان شدید زخمی،ریسکیو زرائع

جمعرات 18 ستمبر 2025 16:53

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) لوڈر رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق لیہ کی تحصیل فتح پور کے چک نمبر 228 ٹی ڈی اے کے قریب موٹرسائیکل اور لوڈر رکشے میں ٹکر کے نتیجے میں چک نمبر 236 ٹی ڈی اے کا رہائشی 15 سالہ احمد علی شدید زخمی ہو گیا،رکشے پر لوڈ سریا احمد علی کے پاؤں کے آر پار ہو گیا،ریسکیو 1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد دے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :