نصیر آباد ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز ہوگئی

جمعرات 18 ستمبر 2025 18:09

چھتر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) نصیر آباد ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز ہوگئی۔ چیف انجینئر روڈ نصیر آباد ڈویژن بشیر احمد ناصر نے کشمور روڈ فیز ون اور فیز ٹو کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کے اس منصوبے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف انجینئر کے ہمراہ پی ڈی ظفر علی خان کھوسہ، پی ڈی جھانگیر خان کھوسہ، ڈی پی ڈی فدا حسین کھوسہ، ارسلان خان رند، نادر علی پھنور ایس ڈی او سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

بریفنگ کے دوران ڈی پی ڈی فدا حسین کھوسہ نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں منصوبے پر کام تیز کر دیا گیا ہے، ارتھ ورک اور پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے تاکہ سڑک کو مضبوط اور معیاری بنایا جا سکے۔ فیز ون کے بیس کلومیٹر حصے پر کام تیزی سے جاری ہے اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیف انجینئر بشیر احمد ناصر نے موقع پر موجود عملے اور ٹھیکیداروں کو واضح ہدایت دی کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ منصوبے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت کے مرتکب ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو بڑی سہولت ملے گی اور جلد از جلد اسے ٹریفک کے لیے کھولنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے

متعلقہ عنوان :