صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے لورالائی میں شہید کیپٹن وقار خان کاکڑ کے اہل خانہ سے ملاقات کی

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:45

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے لورالائی میں شہید کیپٹن وقار خان کاکڑ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے شہید کے بلند درجات اور اہل خانہ کے صبر و حوصلے کے لیے دعا کی حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سالمیت اور امن کے لیے جان قربان کرنے والے حقیقی ہیروز ہیں، اور حکومت ان کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔

متعلقہ عنوان :