یو اے ای اسرائیل کیساتھ اپنے سفارتی تعلقات کم کر سکتا ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی کا دعویٰ

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:25

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)اگر اسرائیلی حکومت اسرائیل کے زیرِ قبضہ مغربی کنارے کے کسی حصے یا مکمل علاقے کو ضم کرتی ہے تو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کم کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے ایک ذرائع کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یو اے ای اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا سکتا ہے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یو اے ای اسرائیل سے تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے پر غور نہیں کر رہا۔دوسری جانب یو اے ای کی وزارتِ خارجہ نے خبر ایجنسی کی رپورٹ پر ردِعمل دینے سے گریز کیا ہے۔