بنگلادیش،شیخ حسینہ اور ان کے اہل خانہ کو آئندہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:25

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)بنگلادیش کی موجودہ حکومت کی جانب سے برطرف وزیرِاعظم شیخ حسینہ اور اِن کے اہل خانہ کو آئندہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سینئر سیکریٹری اختر احمد نے اس حوالے سے بتایا کہ برطرف وزیرِ اعظم شیخ حسینہ اور اِن کا خاندان آئندہ فروری میں ہونے والے انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکتا ہے۔یاد رہے کہ بنگلا دیش کے الیکشن کمیشن کے مطابق اپریل میں حکومتی ہدایت پر اِن کے اہل خانہ کے قومی شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئے تھے۔