ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ کی کارروائی، ایجنٹ سمیت 14 افغان شہری گرفتار

جمعہ 19 ستمبر 2025 11:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ اسد اللہ کو 14 افغان شہریوں سمیت گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ افغان شہریوں کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث تھا اور اس کے موبائل فون سے انسانی اسمگلنگ سے متعلق تصاویر، پیغامات اور دیگر اہم شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم دیگر ایجنٹوں سے مسلسل رابطے میں تھا اور افغان شہریوں کو بیرون ملک غیر قانونی طور پر بھجوانے کی سرگرمیوں میں براہِ راست ملوث تھا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹ اور افغان شہریوں کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری ہے اور اس گھنائونے دھندے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :