ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیالکوٹ کا بنیادی مرکز صحت بونکن کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

جمعہ 19 ستمبر 2025 13:26

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم نے بنیادی مرکزِ صحت بونکن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور عملے کی حاضری، صفائی اور ادویات کی دستیابی کے حوالے سے تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر چوہدری محمد اسلم نے کہا کہ بنیادی مراکزِ صحت عوام کو قریبی سطح پر علاج معالجہ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے یہاں کی سہولیات کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں تاکہ عوام کا اعتماد بڑھے۔

متعلقہ عنوان :