پی پی ایل کے خالص منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران 19فیصد کمی ریکارڈ

جمعہ 19 ستمبر 2025 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈکمپنی(پی پی ایل) کے خالص منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر19فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی پی ایل کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال 2025میں پی پی ایل کو92.027ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا جومالی سال 2024کے مقابلہ میں 19فیصدکم ہے،مالی سال 2024میں پی پی ایل کو114.30ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواتھا،گزشتہ مالی سال کے دوران پی پی ایل کی فی حصص آمدنی 33.82روپے ریکارڈکی گئی جومالی سال 2024میں 42.02روپے تھی،مالی سال 2025میں پی پی ایل نے ٹیکسوں کی مدمیں 47.055ارب روپے کی ادائیگیاں کی۔

گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں پی پی ایل کو19.31ارب روپے کاخالص منافع ملا جومالی سال 2024کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8فیصدزیادہ ہے، آخری سہ ماہی میں پی پی ایل کی فی حصص آمدنی 7.10روپے ریکارڈکی گئی۔