سال سے انجن آئل پینے والے بھارتی شخص کی ویڈیو وائرل

جمعہ 19 ستمبر 2025 14:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)سوشل میڈیا پر ایک بھارتی شخص کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس نے اپنی عجیب و غریب عادات سے سب کو حیران کر دیا ہے، عام کھانوں جیسے روٹی یا چپاتی کے بجائے یہ شخص پچھلے تین دہائیوں سے صرف انجن آئل پر زندہ ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ شخص کو لوگ آئل کمار کے نام سے جاننے لگے ہیں، وہ روزانہ 7 سے 8 لیٹر موٹر آئل پیتے ہیں اور یہی ان کی زندگی کا واحد سہارا ہے، حیران کن طور پر وہ کبھی اسپتال داخل نہیں ہوئے اور نہ ہی انہیں کوئی سنگین طبی مسئلہ پیش آیا ہے۔