وزیراسلامی امورکی مدینہ میں مساجد کے لیے ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح

مساجد کی تعمیر اور جدید ترین سہولیات کے لیے 95 ملین ریال سے زیادہ کے منصوبے شروع

جمعہ 19 ستمبر 2025 15:25

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)سعودی وزیر برائے اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آلِ شیخ نے بدھ کو مدینہ منورہ میں مساجد اور مقدس مسجدِ نبویؓ کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جن کی کل مالیت 395 ملین ریال سے زیادہ ہے۔سعودی میڈیا نے اطلاع دی کہ یہ اقدام آلِ شیخ کے مدینہ میں وزارت کی شاخ کے دورے میں شامل تھا جس کا مقصد اس کی ضروریات اور خطے میں وزارت کے منصوبوں کا جائزہ لینا تھا۔

آلِ شیخ نے جن منصوبوں کا افتتاح کیا، ان میں 95 ملین ریال سے زائد کے اخراجات سے خطے کی تقریبا 90 فیصد مساجد اور مسجدِ نبویؓ کی مرمت اور دیکھ بھال کے اقدامات شامل ہیں۔ ساتھ ہی 282 ملین ریال سے زائد کے اخراجات سے 87 نئی مساجد کی تعمیر کا افتتاح بھی ہو گا۔

(جاری ہے)

وزیر نے مسجد کی ترقی کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا جس میں سمارٹ اور پائیدار ماڈلز کے مطابق نئی مساجد کی تعمیر اور موجودہ مساجد کے ڈیزائن اپ ڈیٹ کر کے ان کی بحالی کے ساتھ ساتھ نئے جدید تقاضے شامل کرنا، بیرونی مقامات کی تیاری، زمین کی تزئین کا کام اور سمارٹ ضوابط کا نفاذ شامل ہے۔

آلِ شیخ نے تصدیق کی کہ یہ منصوبے مساجد کی تعمیر و مرمت اور عبادت گذاروں کی ضروریات پوری کرنے اور اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے عظیم مشن کو تقویت دینے کے لیے سعودی قیادت کی حمایت اور لگن کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے کام کی پیشرفت اور خطے میں وزارت کی شاخوں کے ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کا جائزہ لیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور شہریوں، مکینوں اور مدینہ آنے والوں کو فراہم کردہ خدمات کا معیار بہتر ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :