لندن میں فلسطینیوں کیلئے فنڈ ریزنگ کانسرٹ، 2 ملین ڈالر جمع

جمعہ 19 ستمبر 2025 15:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)لندن میں فلسطینیوں کیلئے فنڈ ریزنگ کانسرٹ کے ذریعے امداد جمع کی گئی۔ویمبلی ایرینا میںفنڈ ریزنگ کانسرٹ میں باسٹیل، جیمز بلیک، پالوما فیتھ اور فلسطینی فن کاروں سمیت درجنوں گلوکاروں نے پرفارم کیا جب کہ کانسرٹ میں ایک نوجوان گلوکارہ نے خصوصی نغمہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ تقریب میں فلورنس پو، نِکولا کاگلین، بینی ڈکٹ کمبر بیچ ، صحافی مہدی حسن اور اقوامِ متحدہ کی نمائندہ برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے خطاب بھی کیا۔مہدی حسن نے عوام سے فلسطین کے لیے آواز بلند کرنے کی اپیل کی جب کہ برائن اینوکی قیادت میں جمیلا جمیل نے 2ملین ڈالر جمع ہونے کا اعلان بھی کیا۔