ہماری حکومت تعلیم کی فروغ کو اولیت دیتے ہیں ، اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ما لی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے،صوبائی وزیر شعیب نوشیروانی

جمعہ 19 ستمبر 2025 19:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)چیئرمین یونیورسٹیز فائنانس کمیشن صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی و کو چیئرمین صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان کے زیر صدارت یونیورسٹیز فائنانس کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ایجوکیشن صالح محمد بلوچ، اسپیشل سیکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور صوبے کے تمام جامعات کے وائس چانسلر ز نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت تعلیم کی فروغ کو اولیت دیتے ہیں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ما لی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اورہماری کوشش ہیکہ ان مسائل کا دیر پا حل نکالا جائیتاکہ یہ تعلیمی ادارے یکسوئی سے اپنے فرائض ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے شرکاء سے کہاکہ کافی حد تک تنخواہوں کی ادائیگی کا مسلہ حل ہو چکا ہے پنشنز سمیت دیگر مسائل حل کرنے کیلئے ہماری کاوشیں جاری ہیں۔

جامعات کے آپریشنل اخراجات پر بعث ہوئی تو اس موقع پر صوبے کے تمام جا معات کے اپریشنل اخراجات کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام نیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے متفقہ طور پر رضامند ہو گئے کہ وزیر خزانہ جو پالیسی وضع کریں گے ہم سب اس پر متفق ہوں گے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ آپریشنل اخراجات، تنخواہوں اور پنشنز کا طویل المدتی بنیادوں پر ان مالی مسائل کا پائیدار حل کے لیے حکمت عملی بناینگے۔

اس ضمن میں دونوں وزراء نے کہا کہ ہماری حکومت اپنے دستیاب وسائل میں تعلیم کی فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تعلیم و جدید سائنسی علوم سے ہی قوموں کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں آج کی اس دور میں سائنس و ٹیکنالوجی کی اہمیت سے کوئی ذی شعور انسان انکار نہیں کر سکتا ہے کیونکہ ان کے ترقی اور نئے ایجادات سے انسان کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں اور ان ہی کی بدولت زندگی کی مختلف شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہو رہی جس سے انسان مستفید ہو رہا ہے وزراء اور تمام شرکاء نے جامعات کی کارکردگی اور اعلیٰ تعلیمی معیار کو مزید بہتر ی کی راہ پر گامزن کرنے کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :