این پی پی سربراہ مرتضی جتوئی کی جی ڈی اے رہنما سید زین شاہ سے ملاقات

آئندہ سیاسی حکمت عملی اور سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف رابطہ مہم تیز کرنے پر اتفاق

جمعہ 19 ستمبر 2025 20:35

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) سابق وفاقی وزیر اور جی ڈی اے رہنما غلام مرتضی جتوئی اپنے وفد کے ہمراہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما سید زین شاہ کی دعوت پر سکرنڈ کے قریب مجید کیریو پہنچے ، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر سابق صوبائی وزیر مسرور احمد جتوئی ، پرویز احمد چانڈیو، کامریڈ علی جان رند، عمران کاشف ابڑو اور سردار عبدالغفار قریشی ، قربان جتوئی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ، گفتگو کے دوران پیپلز پارٹی کے خلاف آئندہ سیاسی حکمت عملی اور سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ، سید زین شاہ نے کہا کہ سابقہ وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی کے خلاف مقدمات کا عدالت میں بھرپور سامنا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو انتقامی سیاست کے بجائے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی عوام پیپلز پارٹی کے طرزِ سیاست سے تنگ آچکی ہے اور اب متبادل قیادت کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہیبعد ازاں مرتضی جتوئی سکرنڈ سے ٹنڈوآدم کے لیے روانہ ہوئے جہاں انہوں نے شاہ نواز جونیجو کی تعزیت کی