ھ*رحیم یارخان،ڈکیتی کی واردات کے دوران معمرخاتون کو قتل کردیاگیا،ملزم فرار،تفتیش شروع

جمعہ 19 ستمبر 2025 21:30

چ*رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2025ء)ڈکیتی کی واردات کے دوران معمرخاتون کے کانوں میں پہنی ہوئی طلائی بالیاں اور کوکا چھین کرفرار ہونیوالے نامعلوم ملزم نے معمرخاتون کو زندہ جلاکر موت کے گھاٹ اتاردیا،پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق موضع شمس آبادکے رہائشی فیض احمد نے پولیس کودی گئی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ گذشتہ روز کام کے سلسلہ میں عدالت چلاگیا کہ اسی دوران اس کی ہمشیرہ غلام فاطمہ کی ٹیلی فون پر کال موصول ہوئی کہ وہ گھر پہنچی تو والدہ 70سالہ منظوراں بی بی کی جلی ہوئی نعش کمرے میں پڑی ہوئی تھی جس پر پولیس کواطلاع دی گئی۔

اسی دوران معلوم ہوا کہ والدہ کے کانوں میں پہنی توطلائی بالیاں اورکوکا مالیت 4لاکھ روپے موجود نہ ہے۔ نامعلوم شخص نے عدم موجودگی میں گھر میں داخل ہوکر اس کی والدہ کے کانوں میں پہنی ہوئی طلائی بالیاں اورکوکا چھین کر جان سے مارنے کیلئے آگ لگا کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ منظوراں بی بی کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی

متعلقہ عنوان :