ڈپٹی کمشنر مری کا سپیشل ایجوکیشن سنٹر کوٹلی ستیاں کا دورہ،تعلیمی اور دیگر سہولیات کا جائزہ

جمعہ 19 ستمبر 2025 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کوٹلی ستیاں کا دورہ کیا۔اس موقع پر سنٹر انچارج سپیشل ایجوکیشن نے ڈپٹی کمشنرکو خصوصی بچوں کو فراہم کردہ تعلیمی اور دیگر سہولیات بارے مفصل بریفنگ دی۔ انہوں نے بچوں سے ملاقات کی اور ان کی سکول میں سرگرمیوں کے حوالے سے پوچھا۔

ڈی سی مری نے سکول انتظامیہ سے سکول مسائل کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خصوصی بچے ہماری بھرپور توجہ کے مستحق ہیں۔خصوصی بچوں کو تکنیکی بنیادوں پر عمدہ تعلیمی مواقع فراہم کریں گے تاکہ بہتر تعلیم کے ذریعے انہیں معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر مری نے کہا کہ خصوصی بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت اور خصوصی نگہداشت پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ اس سلسلہ میں سنٹر کی بہتری کیلئے جلد خصوصی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :