سابق جسٹس حسن رضا پاشا کے دفتر پر فائرنگ، سی پی او کا نوٹس

جمعہ 19 ستمبر 2025 22:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) تھانہ چکلالہ کے علاقے میں سابق جسٹس حسن رضا پاشا کے دفتر پر فائرنگ کے واقعہ کا سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن رضا تنویر سپرا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار اور ایس ایچ او چکلالہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت دفتر بند تھا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، موقع سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں اور ٹیکنیکل شواہد کے حصول کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ واقعہ پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور ملوث افراد کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :