Live Updates

ایشیا کپ گروپ مرحلے میں ٹاپ بائولر اور بیٹر کون رہا

یو اے ای کے فاسٹ بولر جنیدصدیق اور سری لنکا کے اوپنر پاتھم نسانکا بالترتیب وکٹوں اور رنز کی دوڑ میں سب سے آگے رہے

ہفتہ 20 ستمبر 2025 12:09

ایشیا کپ گروپ مرحلے میں ٹاپ بائولر اور بیٹر کون رہا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)ایشیا کپ 2025گروپس مرحلی(اے اور بی) کے مقابلے شائقین کرکٹ کے لیے زبردست سنسنی خیز ثابت ہوئے، جہاں ایک طرف بلے باز ریکارڈز بناتے دکھائی دئییتو دوسری جانب گیند باز بھی اپنے شاندار اسپیلز سے میچ کا پانسہ پلٹتے رہے۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق یو اے ای کے فاسٹ بولر جنیدصدیق اور سری لنکا کے اوپنر پاتھم نسانکا بالترتیب وکٹوں اور رنز کی دوڑ میں سب سے آگے رہے۔

یو اے ای کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرجنید صدیق نے تین میچز میں 9 وکٹیں حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ صرف 6.33 کی اوسط سے وکٹیں لینے والے صدیق کی پرفارمنس نے نہ صرف ان کی ٹیم کو مضبوط کیا ہے بلکہ انہیں ٹورنامنٹ کا سب سے خطرناک بولر بھی بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایشیائی کرکٹ میں کم تجربہ رکھنے کے باوجود صدیق کی فارم نے یو اے ای کے شائقین کو نئی امیدیں دلائی ہیں۔

بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو بھی 8 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انہوں نے تین میچز میں 4.12 کی شاندار اوسط برقرار رکھی ہے۔ اسپن ٹریک پر کلدیپ کا جادو جاری ہے اور وہ بیٹسمینوں کے لیے بڑا چیلنج بنے ہوئے ہیں۔پاکستانی نوجوان آل راؤنڈر صائم ایوب نے بھی بولنگ میں کمال دکھایا ہے۔ تین اننگز میں 6 وکٹیں لے کر وہ تیسرے نمبر پر ہیں، اگرچہ ان کی اوسط 10.16 رہی لیکن ٹیم کے لیے ان کا کردار نمایاں رہا ہے۔

بیٹنگ کے شعبے میں سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے تین اننگز میں 124 رنز بنا کر 41.33 کی اوسط سے اپنی برتری ثابت کی ہے۔ نسانکا کی فارم سری لنکن بیٹنگ لائن اپ کے لیے نیک شگون ہے۔افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی 108 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ یو اے ای کے محمد وسیم نے 102 رنز بنا کر ٹاپ تھری میں جگہ بنائی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات