Live Updates

محسن نقوی ایشیا کپ کے بائیکاٹ پر بضد تھے،نجم سیٹھی کاانکشاف

میرا نکتہ نظر یہ تھا کہ پاکستان کو پیچھے ہٹنے کی بجائے اپنے حقوق کے لیے لڑنا چاہئے‘انٹرویو

ہفتہ 20 ستمبر 2025 11:57

محسن نقوی ایشیا کپ کے بائیکاٹ پر بضد تھے،نجم سیٹھی کاانکشاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)پی سی بی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کوششوں سے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کو شدید معاشی اور ساکھ کو پہنچنے والی ممکنا نقصان سے بچ سکا کیونکہ موجودہ چیئرمین محسن نقوی نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان کی ٹیم متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے باقی ماندہ میچوں میں شرکت کرے۔

سیٹھی ایک ٹی وی پروگرام کے دوران پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے حالیہ میچ کے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال اور پس پردہ ہونے والی کوششوں پر گفتگو کر رہے تھے۔یہ ایک ایسا بحران تھا جو پاکستان کو بہت مہنگا پڑ سکتا تھا۔ پی سی بی اس بات پر بضد تھا کہ اگر آئی سی سی معافی نہیں مانگتی یا واقعے کی تحقیقات نہیں کرتی تو ہمیں ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے،’’انہوں نے انکشاف کیا۔

(جاری ہے)

لیکن، سیٹھی نے کہا، ان کا نکتہ نظر یہ تھا کہ پاکستان کو پیچھے ہٹنے کی بجائے اپنے حقوق کے لیے لڑنا چاہئے۔پاکستان بھارت کے میچ کے بعد ہونے والی مشاورتی ملاقات، جس میں رمیز راجہ نے بھی شرکت کی، کا احوال سناتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ وہاں نقوی کو نہیں بلکہ پاکستان کی کرکٹ کو سپورٹ کرنے کے لئے گئے تھے۔لیکن آخر کیوں پاکستان کو بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیئے تھا بائیکاٹ کی صورت میں پاکستان کو کیا نقصان ہوتا اس بارے میں سیٹھی نے تفصیل بیان کی۔

اگر پاکستان نے ایشیا کپ سے باہر آ جاتا تو تو پاکستان کرکٹ مشکلات میں پھنس جاتی۔ آئی سی سی ایشین کرکٹ کونسل میں ہماری مخالفت کر سکتی تھی، ہمیں جرمانہ کر سکتی تھی، اور جو 15-16 ملین ڈالر ہمیں ملنے والے تھے وہ ضائع ہو جاتے۔ یہاں تک کہ پی ایس ایل کو بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات