Live Updates

محسن نقوی ایک میچ ریفری نہیں ہٹوا سکے ، سینئر سپورٹس صحافی کا چیئرمین پی سی بی پر طنز

ہمارے چیئرمین ایک ریفری کو نکالنے پر بضد تھے، اُسے ایشیاء کپ میں نہیں دیکھنا چاہتے تھے، وہ پھر بھی میچ ریفری ہے، اگر معذرت قبول کرنی تھی تو تین دن پہلے کر لیتے : مرزا اقبال بیگ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 ستمبر 2025 13:50

محسن نقوی ایک میچ ریفری نہیں ہٹوا سکے ، سینئر سپورٹس صحافی کا چیئرمین ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 ستمبر 2025ء ) سینئر سپورٹس صحافی مرزا اقبال بیگ نے پاک بھارت تنازع کو درست طور پر ہینڈل نہ کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ 
نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے ایشیاء کپ میں حالیہ پاک بھارت تنازع پر محسن نقوی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’کرکٹ میں جو ہوا وہ ہماری اخلاقی برتری ہوئی، سپورٹ مین شپ شو کی ہم نے‘۔

 
اس موقع پر سینئر سپورٹس صحافی مرزا اقبال بیگ نے طارق فضل چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ایک ریفری کو نکالنے پر بضد تھے ہم، ہمارے چئیرمین نے تو یہ کہا تھا کہ ہم اُسے ایشیاء کپ میں نہیں دیکھنا چاہتے، وہ پھر بھی میچ ریفری ہے، اگر معذرت قبول کرنی تھی تو تین دن پہلے کر لیتے، قوم کو یوں مخمصے میں کیوں رکھا؟‘۔

(جاری ہے)

 
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی پچھلے 3 سالوں میں کرکٹ کے حوالے سے کوئی اچھا فیصلہ نہیں کرسکے ہیں۔

 
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ’’جب سے محسن نقوی آئے ہیں، کوئی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا جس سے کرکٹ ایک جگہ پر کھڑی ہو سکے۔ ذمہ دار تو آپ ہیں، کیونکہ فیصلہ ساز آپ ہیں۔ پچھلے تین سال سے جو کرکٹ کھیلی جا رہی ہے، وہ کسی طرح انٹرنیشنل معیار کے مطابق نہیں۔ جب ہم کسی ٹاپ کی ٹیم کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں تو مِس میچ لگتا ہے، اور جب وہ اپنی بی یا سی ٹیم بھیجتے ہیں تو ہم اُن سے بھی ہار جاتے ہیں‘‘ ۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات