Live Updates

مینز ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کا میچ کل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

ہفتہ 20 ستمبر 2025 12:26

مینز ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کا میچ کل روایتی حریفوں پاکستان ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) مینز ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کا اہم ترین میچ کل(اتوار کو) روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ابتدائی مرحلے میں بھارت نے تینوں میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان دو میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

گروپ سٹیج میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان ٹیم آل راؤنڈر سلمان علی آغا کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو سوریا کمار یادیو لیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچز ہمیشہ توجہ کا مرکز رہتے ہیں اور دبئی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا جوش و خروش قابل دید ہوتا ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات