Live Updates

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کیلئے ٹکٹس کی مانگ بڑھ گئی ، قیمت میں اضافہ

سپر فور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اگلا اہم میچ اتوار کو کھیلا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 ستمبر 2025 12:16

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کیلئے ٹکٹس کی مانگ بڑھ گئی ، قیمت میں اضافہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 ستمبر 2025ء ) ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے سپر فور مرحلے کے میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ 
ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اگلا اہم میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ 
دنیائے کرکٹ کے بڑے ٹاکرے کے پیش نظر پاک بھارت سپر فور میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 
میچ کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت ساڑھے 350 درہم یعنی تقریباً 27 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب ہیں۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے میچ میں ہینڈ شیک کا تنازع سامنے آیا تھا جس میں میچ ریفری اینڈ پائیکرافٹ نے پاکستانی کپتان کو بھارت کپتان سے ہینڈ شیک کرنے سے منع کیا۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے آئی سی سی سے اینڈ پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اینڈی پائیکرافٹ نے اس واقعے پر پاکستان کے کپتان سے معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

 
ادھر ایشیا کپ سپر فور لائن اپ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ 
سری لنکا نے بدھ کے روز افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر افغانستان کو ناک آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کی کوالیفائی کو یقینی بنانے کے بعد گروپ بی میں سرفہرست ہے۔ 
سری لنکا چھ پوائنٹس اور 1.278 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ ناقابل شکست رہا جبکہ بنگلہ دیش -0.270 کے منفی نیٹ رن ریٹ کے باوجود چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

 
گروپ اے سے بھارت اور پاکستان آگے جب کہ اومان اور افغانستان کی ٹیمیں باہر ہو گئیں۔ 
سپر فور مرحلے کا آغاز ہفتہ کو دبئی میں سری لنکا کے بنگلہ دیش سے ہو گا۔ اسی مقام پر اتوار کو پاک بھارت ٹاکرا متوقع ہے۔ 
پیر کو آرام کے بعد پاکستان 23 ستمبر کو ابوظہبی میں سری لنکا سے ٹکرائے گا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات