Live Updates

ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے چچا اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر وقار مسعود انتقال کرگئے

ڈاکٹر وقار مسعود کی تدفین آج بعد نماز مغرب اسلام آباد میں ہوگی: بھائی منصور خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 ستمبر 2025 13:59

ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے چچا اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر وقار مسعود انتقال ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 ستمبر 2025ء ) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے چچا اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر وقار مسعود انتقال کر گئے۔
سابق وفاقی وزیر کے بھائی منصور خان کی جانب سے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔ 
منصور خان کے مطابق ڈاکٹر وقار مسعود کی تدفین آج بعد نماز مغرب اسلام آباد میں ہوگی۔

 
واضح رہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود کئی سال وفاقی سیکرٹری خزانہ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

 

وقار مسعود خان ایک پاکستانی سرکاری ملازم تھے جنہوں نے اگست 2023ء سے 4 مارچ 2024ء تک نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر برائے خزانہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 
انہوں نے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ریونیو اور فنانس کے طور پر اکتوبر 2020ء سے اگست 2021ء تک کابینہ میں وزیر مملکت کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
سول سروسز سے ریٹائرمنٹ سے قبل وقار مسعود نے گریڈ 22 میں پاکستان کے سب سے طویل عرصے تک سیکرٹری خزانہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات