اولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار، مسروقہ سامان و رقم برآمد

ہفتہ 20 ستمبر 2025 13:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) راولپنڈی پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان اور رقم برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق مورگاہ پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو مسروقہ موٹر سائیکل، موبائل فون اور 37 ہزار روپے نقدی برآمد کی۔ اسی طرح رتہ امرال پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک اور دو رکنی گینگ کو گرفتار کیا جن سے مسروقہ موٹر سائیکل، آٹھ ہزار روپے نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ زیرحراست ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔