بگرام ائیربیس کے معاملے پر چین کاردعمل بھی سامنے آگیا

افغان عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے،وزارت خارجہ

ہفتہ 20 ستمبر 2025 15:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)امریکہ کی جانب سے بگرام ائیربیس کا کنٹرول دوبار ہ حاصل کرنے کی خواہش پرچین کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وہ افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں، افغان عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے۔چین نے واضح کیا کہ وہ خطے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی کی حمایت نہیں کرے گا اور چاہتا ہے کہ تمام فریقین علاقائی امن کے لیے تعمیری کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :