امریکا میں پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، پاپ لیو کا اعلان

مسیحوں کے روحانی پیشوانے اے آئی سے اپنا ورژن بنانے کا منصوبہ بھی مسترد کردیا

ہفتہ 20 ستمبر 2025 15:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ انہیں امریکا میں ہونے والی کچھ چیزوں پر تشویش ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پوپ لیو نے کہا کہ وہ امریکا میں پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، امریکا میں مقیم پادری خود طے کرسکتے ہیں کہ انہیں ٹرمپ انتظامیہ سے کیسے معاملہ کرنا ہے۔دوسری جانب پوپ لیو نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنا ورژن بنانے کا منصوبہ بھی مسترد کردیا۔اس سے پہلے پچھلے پوپ فرانسس نے امریکی پادریوں کو ایک خط لکھ کر تارکین وطن سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کی مخالفت کی تھی۔