اسلام آباد،ضلعی انتظامیہ کی ڈینگی صورتحال سے متعلق سرویلینس رپورٹ جاری

ہفتہ 20 ستمبر 2025 15:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) ضلعی انتظامیہ نےوفاقی دارالحکومت میں ڈینگی صورتحال سے متعلق سرویلینس رپورٹ جاری کر دی۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انسدادِ ڈینگی ٹیموں کی جانب سے مختلف سیکٹرز اور یونین کونسلز میں 467 مقامات کا معائنہ کیا گیا، 24 گھنٹوں کے دوران 33 ڈینگی کے نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی،19 کیسز دیہی علاقوں جبکہ 14 کیسز شہری علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

لاروا چیکنگ کے دوران 4 مثبت جبکہ 9 منفی لاروا رپورٹ ہوا۔ڈینگی کے خاتمے کے لیے 1141 پوائنٹس پر فوگنگ اور 1025 مقامات پر سپرے کیا گیا،انسدادِ ڈینگی ٹیموں کی آپریشنل سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،ڈینگی کے مکمل خاتمے تک انسدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ڈینگی کے خاتمے میں تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :