گھریلو ناچاقی پر مشتعل شخص نے بیوی ،باپ کو قتل اور 12 سالہ بیٹی کو زخمی کردیا

ہفتہ 20 ستمبر 2025 16:25

گھریلو ناچاقی پر مشتعل شخص نے بیوی ،باپ کو قتل اور 12 سالہ  بیٹی کو زخمی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) گھریلو ناچاقی پر مشتعل شخص نے بیوی اور باپ کو قتل اور 12 سالہ بیٹی کو زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ چک نمبر 50 ج ب بورے وال میں سجاد نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر بیوی شازیہ ، عمر 40 سال، والد غلام فرید ولد اسماعیل، عمر 65 سال کو قتل اور بیٹی طیبہ نور ،عمر 12 سال کو زخمی کردیا۔

ملزم واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے زخمی بچی کو ابتدائی طبی امداد دے کر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔اطلاع ملنے پر اعلیٰ پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے مقتولین کی نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔ ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں دوہرے قتل کے معاملہ پر سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے واقعہ کا نوٹس لیکر ایس پی مدینہ ڈویژن سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ایس پی مدینہ ڈویژن کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔