اوکاڑہ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام کے تحت خصوصی افراد میں معاون آلات کی تقسیم کی پروقار تقریب کا انعقاد

ہفتہ 20 ستمبر 2025 16:31

اوکاڑہ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام کے تحت خصوصی افراد ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام کے تحت خصوصی افراد میں معاون آلات کی تقسیم کی پروقار تقریب کا انعقادہوا۔ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیرہ، چوہدری جاوید علاؤالدین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان کے ہمراہ خصوصی افراد میں معاون آلات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اشتیاق خان سمیت دیگر افسران اور خصوصی افراد اور ان کے لواحقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، مہمانوں نے 52 خصوصی افراد میں وہیل چیئرز اور ٹرائی سائیکلز تقسیم کیے۔

معاون آلات کی تقسیم پر خصوصی افراد اور ان کے لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا۔ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیرہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے گراس روٹ لیول پر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، خصوصی افراد کی امداد کے لیے پنجاب حکومت ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب شوکت سہیل بٹ عمدہ طریقے سے عوامی خدمت پر گامزن ہیں۔

ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤالدین نے کہا کہ خصوصی بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ان کے والدین کو سلام پیش کرتے ہیں، خصوصی افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہم سب پر فرض ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے مختصر عرصہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے ہر شعبہ کو اس کا پورا حق دیا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اثاثہ ہیں، آزمائش کی گھڑی میں ہمیں بڑھ چڑھ کر ان کی امداد کرنی چاہیے، خصوصی افراد کی امداد افضل جہاد ہے، ان کی امداد اور سپورٹ کے لیے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت موجود ہے۔\378