چیچہ وطنی،پولیس نے ایک کاروائی کے دوران 97 پتنگیں اور ڈور برآمد کرکے پتنگ فروش کوگرفتار کرلیا

ہفتہ 20 ستمبر 2025 16:25

چیچہ وطنی،پولیس نے ایک کاروائی کے دوران  97 پتنگیں اور ڈور برآمد کرکے ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 97 پتنگیں اور ڈور برآمد کرکے پتنگ فروش کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پولیس پارٹی نے ایک اطلاع پر وارڈ نمبر 20 گئوشالہ میں چھاپہ مارا تو ملزم حمیر پتنگ فروشی میں مصروف تھا جس کے قبضہ سے پتنگوں ،چرخی اور ڈور کا بیگ برآمد کرکے اسے حراست میں لے لیا،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے پتنگوں کی فروخت اور پتنگ بازی پرپابندی عائد کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :