اعجازچودھری کی سزا کیخلاف اپیلیں25ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 20 ستمبر 2025 15:58

اعجازچودھری کی سزا کیخلاف اپیلیں25ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااعجازچودھری کی سزا کے خلاف اپیلیں اپیلیں 25ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر کردیں۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اپیلوں کو 25ستمبر کے لئیمقرر کیا ہے، جن کی سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت نے اعجاز احمد چوہدری کو چار مختلف مقدمات میں دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ان سزائوں کو انہوں نے ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف درج مقدمات بے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں۔ انہیں حقائق کے برعکس جھوٹے الزامات کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں۔