سوئی نادرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کارروائی، تین میٹر منقطع

ہفتہ 20 ستمبر 2025 15:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) سوئی نادرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین غیر قانونی میٹر منقطع کر دیے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ایک شفٹ کئے گئے میٹر، ایک الٹا نصب کیا گیا میٹر اور ایک ریورس حالت میں چلنے والے میٹر کو منقطع کر دیا گیا ۔ترجمان نے کہا کہ گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام، گیس پریشر میں بہتری اور صارفین کی شکایات کے فوری حل کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :