پشاور، جرائم کی بیخ کنی کیلئے تھانہ ناصر باغ کی حدود میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری

ہفتہ 20 ستمبر 2025 16:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز بدستور جاری ہے۔ ورسک ڈویژن کے تھانہ ناصر باغ کی حدود ریگی للمہ، ڈاگ ریگی للمہ، ریگی للمہ غازی آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ سرتاج خان، لوکل پولیس، لیڈیز پولیس اور دیگر یونٹس نے حصہ لیا۔ افسران بالا سے موصول شدہ فہرست میں شامل جرائم پیشہ کے گھر گھر ٹارگٹڈ آپریشنز میں، غیر قانونی اسلحہ نمائش، منشیات فروشوں، غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور دیگر جرائم پیشہ کو حراست میں لیتے ہوئے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ مجموعی طور پر ملزمان کے قبضے سے دو کلاشنکوف، ایک پستول، 800 گرام آئس، ایک کلو گرام سے زائد چرس اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔