:چمن شہر و اطراف میں نشے کے عادی افراد کیخلاف کارروائی کے دوران پچاس سے زیادہ افراد گرفتار کر لئے ہیں، حبیب بنگلزئی

ہفتہ 20 ستمبر 2025 20:20

(چمن (آن لائن) ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے لیویز فورس کے ہمراہ چمن شہر و اطراف میں نشے کے عادی افراد کیخلاف کارروائی کے دوران پچاس سے زیادہ افراد گرفتار کر لئی.انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر 200 نشے کے عادی مریضوں کی کویٹہ مشرقی بائی پاس ڈرگ رہیبیلیٹیشن سنٹر میں داخل کرائیں گے اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کویٹہ ان تمام مریضوں کی علاج و معالجہ اور دیگر اخراجات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ پکڑے گئے ڈرگ ایڈیکٹس کو ضلعی انتظامیہ چمن کی کوششوں سے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ انھیں کوئٹہ میں ڈرگ ایکٹ سنٹر میں داخل کرائیں گے اس موقع پر لیویز افسر نے کہا کہ ضلع کو ہر قسم کی برائیوں سے پاک کرنے کیلئے خاص کر منشیات اور نشے کے عادی مریضوں سے ہر حال میں پاک کرایا جائے گا اس موقع پر لیویز فورس نے تمام پکڑے گئے نشے کے عادی مریضوں کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کویٹہ کے حوالے کئے۔

(جاری ہے)

انھیں ڈرگ ایکٹ رہیبیلیٹیشن سنٹر مشرقی بائی پاس میں داخل کرائیں گی

متعلقہ عنوان :