Live Updates

لٹن داس نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں

اتوار 21 ستمبر 2025 11:50

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)بنگلادیش کے کپتان لٹن داس نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔کپتان لٹن داس سری لنکا کے خلاف میچ میں بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔لٹن داس نے سری لنکا کے خلاف 23 رنز اسکور کرکے سابق کپتان شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 114 ٹی 20 میچز میں بنگلادیش کی نمائندگی کرتے ہوئے 2556 رنز اسکور کیے ہیں۔

واضح رہے سپر فور کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے 169 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کرکے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔توحید ہردوئے نے 58 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کپتان لٹن داس 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سیف حسین 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، تنزید حسین بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ شمیم حسین نے 14 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب وے ونندو ہسارنگا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :